the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

یہ خبر انتہائ افسوس اور دکھ کیساتھ دی جارہی ھے کہ سابق میرمجلس مدرسہ دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹھ حضرت الحاج محمد زین العابدین صاحب نقشبندی مجددی قادری(مریدخاص ابوالحسنات علامہ عبداللہ شاہ نقشبندی رحمہ اللہ محدث دکن )کا(90)برس کی عمرمیں کل 17/جنوری بروز اتواربعد نمازعصر اپنی قیام گاہ پر سانحہء ارتحال ھوگیا-اناللہ وانآالیہ راجعون -جنکی آج بعدنماز ظہر احاطہء مدرسہء دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹھ(ملحقہ جامعہ نظامیہ ) میں  مرحوم کے نبیرہ چودھری مولانا حافظ محمد افتخارچودھری نے پڑھائ-حضرت العلامہ مولانا حافظ سیدشاہ روءف علی ملتانی قادری (صدرالمدرسین دارالعلوم عربیہ )نے رقت آمیزدعائے مغفرت کی-نمازو جلوس جنازہ میں سینکڑوں علماء، مشائخ، سیاسی ،سماجی ملی قائدین اوررشتہ داروں عزیزواقارب موجود تھے-اس موقعہ پر مولانا محمد تسلیم انصاری،مولانا حافظ غلام محمد خان نقشبندی، مولانا حافظ سیدشاہ انواراللہ قادری امام مسجد حج ھاوءز،مولانا سیداسحاق محی الدین قادری بانی باب العلم انوارمحمدی (حیدرآباد )،اسدالعلمآء مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی جنرل سیکرٹری سنی علماء



مشائخ بورڈ، مولانا حافظ محمد الیاس نقشبندی، مولانا حافظ محمد عبدالحکیم نقشبندی، مولانا ظہیرالدین نقشبندی ،الحاج محمد نذیر علی قادری این آرآئ،الحاج محمد جہانگیر نقشبندی میرمجلس،الحاج شیخنا محمد حضرمی معتمد دارالعلوم عربیہ،محمدعبدالعلیم نقشبندی، ابوزھیر علامہ قاضی سیدشاہ زبیرقادری،شیخنا محمد عبدالخالق،مولانا حافظ مفتی محمد عبدالمطلب خضر نقشبندی بانی مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ،کے علاوہ سینکڑوں حضرات نے شرکت کی-عوام کی کثیر تعداد کی بناء مدرسہ کے کھلے احاطہ میں نماز جنازہ اداکی گئ-جبکہ تدفین قدیم قبرستان روبرو امریکن ھاسپٹل کاورم پیٹھ عمل میں آئ-پسماندگان میں دوصاحبزادیوں کے علاوہ 1)-چودھری محمد ایوب قادری ،2)-چودھری محمد فریدالدین، 3)-چودھری محمدیوسف الدین اور چودھری محمد شریف الدین موجودھیں-فاتحہ سیوم 19/جنوری بروزمنگل بعدنماز عصر جامع مسجد کاورم پیٹھ مقررھے-سابق ایم پی ملو روی اور موجودہ کانگریسی سرپنچ وینکٹیشم نے مرحوم کے مکان پہنچکر آخری دیدار کیا اور پسماندگان سے اظہار تعزیت بھی کیا-مزید تفصیلات کے لئے مرحوم کے صاحب زادے محمد شریف الدین نقشبندی سے سیل نمبر9642607849پر رابطہ کرسکتے ھیں  -
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.